* وہ آسمان کو بارش برسانے کا حکم دے گا تو بارش برسنے لگے گی۔
* وہ زمین کو درخت اگانے کا حکم دے گا تو وہ درخت اگائے گی۔
* وہ زمین کو حکم دے گا کہ اپنے خزانے نکال دے تو وہ نکال دے گی۔
* اُس کے حکم سے مویشی اپنی چراگاہوں سے اِس طرح لوٹیں گے کہ اُن کے کوہان لمبے، کولہے چوڑے اور پھیلے ہوئے اور تھن دودھ سے بھرے ہوں گے۔
* وہ ایک شخص کے جسم کو دوٹکڑوں میں تقسیم کر کے قتل کر دے گا، پھر اُسے آواز دے گا تو وہ زندہ ہو کر ہنستا ہوا اُس کے پاس آ جائے گا۔
* لوگ اُس کے کارنامے دیکھ کر اُس کی دعوت قبول کر لیں گے۔
* پہلے عام عورتیں اور لونڈیاں اُس کی اتباع کریں گی۔
* وہ رب ہونے کا دعویٰ بھی کرے گا۔
* وہ مدینہ میں داخل ہونا چاہے گا، مگر داخل نہ ہو سکے گا۔