* دجال کا لشکر ستر ہزار یہودیوں پر مشتمل ہو گا۔
* اُس کے قتل کے بعد یہودی چھپنا چاہیں گے،مگر اُنھیں کوئی ٹھکانا نہیں ملے گا۔
* وہ درختوں اور پتھروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کریں گے۔ مگر درخت اور پتھر بول کر بتا دیں گے کہ اے روح اللہ، دیکھیے، یہودی یہاں موجود ہیں۔
* عیسیٰ علیہ السلام کی سانس کی ہوا جس یہودی تک پہنچے گی ــــاور وہ اُن کی حدِ نظر تک پہنچے گی ـــــ وہ زندہ نہ بچے گا۔
* چنانچہ لشکر کے تمام یہودی ہلاک ہو جائیں گے۔