حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول

* قسطنطنیہ سے واپس شام پہنچ کر جب مسلمانوں کا لشکر نمازِ فجر کے لیے صفیں باندھ لے گا تو اُس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ہو گا۔

* آپ آسمان سے براہِ راست نازل ہوں گے اوردمشق شہر کے مشرقی حصے میں ایک سفید مینار کے پاس اتریں گے یا بعض روایتوں کے مطابق مدینۂ منورہ کے قریب روحا کے مقام پر اتریں گے۔

* اترتے ہوئے آپ دو فرشتوں کے پروں پر اپنے ہاتھ رکھے ہوئے ہوں گے۔