* حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا قد درمیانہ ہو گا۔ چہرے کا رنگ سرخ و سفید ہو گا۔
* سر کے بال خشک ہونے کے باوجود ایسے محسوس ہوں گے، جیسے بھیگے ہوئے ہیں اور پانی کے قطرے اُن سے ٹپکنے لگے ہیں۔ آپ سر جھکائیں گے تو اُس سے پانی کے قطرے ٹپکیں گے اورسر اٹھائیں گے تو سفید چاندی کے دانے جھڑیں گے۔
* ظاہری شکل و صورت میں وہ عروہ بن مسعود سے مشابہ ہوں گے۔
* آپ زرد رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہوں گے۔