قرآن کے نصوص
قرآنِ مجید نے اپنے مخاطب سرزمین عرب کے اہل کتاب کی رعایت سے حضرت مسیح علیہ السلام کے بارے میں مختلف توضیحات کی ہیں۔اِن کا مقصد اُن کے باطل دعووں اور جھوٹے نظریات کی تردید ہے۔ اِنھی میں سے ایک معاملہ آپ علیہ السلام کی وفات اور رفع الی اللہ کا بھی ہے۔ اِس کا ذکر تین مقامات پر ہوا ہے۔