* دجال کے خاتمے کے کچھ عرصہ بعد اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو حکم دیں گے کہ وہ مسلمانوں کو طور پہاڑ کے پاس جمع کریں۔
* اِسی اثنا میں یاجوج و ماجوج کا خروج ہو گا۔ وہ ہر بلندی سے پل پڑیں گے۔
* وہ بحیرۂ طبریہ (Sea of Galilee)سے گزریں گے اور اُس کا سارا پانی پی جائیں گے۔
* وہ بیت المقدس کے پہاڑ کے پاس پہنچ کر اہل آسمان کو قتل کرنے لیے اوپر کی طرف تیر پھینکیں گے۔ اللہ اُن تیروں کو خون آلود کر کےواپس بھیج دے گا۔
* پھر وہ عیسیٰ علیہ السلام اور اُن کے اصحاب کا محاصرہ کریں گے۔
* عیسیٰ علیہ السلام اُن سے بچاؤ کے لیے اللہ سے دعا کریں گے۔
* اللہ اُن کی گردنوں میں ایک کیڑا پیدا کرے گا، جس سے وہ سب یک لخت مر جائیں گے۔
* سارا علاقہ اُن کی لاشوں سے بھر جائے گا۔
* عیسیٰ علیہ السلام اِن سے نجات کے لیے دعا کریں گے تو اللہ ایسے پرندوں کو بھیجے گا، جن کی جسامت اونٹو ں کی گردنوں جتنی ہو گی۔وہ اُنھیں اٹھا کر اللہ کے حکم کے مطابق کہیں پھینک دیں گے۔
* اُن کے تیر اور ترکش اتنے زیادہ ہوں گے کہ مسلمان اُنھیں سات سال تک جلاتے رہنے کے بعد ختم کر سکیں گے۔