2۔ الہامِ نبوت کے ذریعے سے

یعنی عالم کا پروردگار اپنے انبیا کےذریعے سے ایک فریق کا حق قائم کرتا ہے اوردوسرے فریق پر اُسے ادا کرنے کی ذمہ داری ڈالتا ہے۔ اِس کی مثال وراثت کا قانون ہے، جس کے مطابق اللہ نے اولاد میں ایک لڑکے کا حصہ دولڑکیوں کے حصے کے برابر رکھا ہے۔چنانچہ والدین ،معاشرے یا ریاست کو اِس سے انحراف کی اجازت نہیں ہے۔ اِسی طریقے کی ایک مثال وہ حقوق ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے رحمی رشتوں کے مابین قائم کیے ہیں۔