یعنی فریقین آپس میں کوئی معاہدہ کرتے ہیں، جس میں باہمی رضا مندی سے کچھ حقوق و فرائض کو متعین کر لیا جاتا ہے۔ایسا معاہدہ عموماً سیاسی ، معاشی اور سماجی معاملات میں ہوتا ہے۔ اِس کی مثال ریاست کا دستور ہے، جس میں حکمرانوں اور شہریوں کے حقوق و فرائض طے ہوتے ہیں۔ اِسی طرح ملازمت، تجارت ، کاروبار وغیرہ کے معاہدات ہیں۔ سماجی دائرے میں عقد ِ نکاح بھی اِسی کی مثال ہے۔ اِس میں شوہر اور بیوی زندگی بھر کی خانگی رفاقت کا عہد کرتے ہیں اور کچھ حقوق کو ایک دوسرے کے لیے تسلیم کر لیتے ہیں۔