دین کے اوامر جنھیں مثبت طور پر بجا لانےکا حکم دیا گیا ہے، اُن سے انحراف بھی من جملہ منکرات ہے اور عنداللہ قابلِ مواخذہ ہے، مگر اُنھیں محرمات اور منہیات میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ عبادات اور اخلاقیات کے تمام ایجابی احکام کی پیروی دین کا مطلوب ہے۔ یہ اوامر میں شمار ہوں گے، اِنھیں نواہی میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ حرام چیزوں کا تعلق نواہی سے ہے، اُنھیں اوامر میں شمار کر کے خلطِ مبحث پیدا نہیں کرنا چاہیے۔