5۔ ذبح کے وقت اللہ کا نام لینا بھول جانا

بعض اوقات یہ صورت پیدا ہو سکتی ہے کہ جانور کو ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لینا یاد نہ رہے۔اِس صورت میں اُس کا شمار حلال میں ہو گا یا حرام میں؟

اِس کا جواب وہی ہے، جو بھول چوک کے باقی معاملات میں شریعت نے دیا ہے۔ یعنی اگر وہ مسلمان ہے تو اُس کی بھول چوک کو امید ہے، اللہ تعالیٰ معاف فرمائیں گے۔ امام امین احسن اصلاحی لکھتے ہیں:

’’...یہ بھول چوک بھی معاف صرف اہل ایمان کے لیے ہے، اِس لیے کہ اُن کے دل اور ارادے میں اللہ کا ایمان اور اُس کا نام موجود ہوتا ہے۔ صرف کسی وقتی غفلت سے اِس کے اظہار میں سہو ہو جاتا ہے۔‘‘ (تدبر قرآن 3/ 158)

ـــــــــــــــــــــــــــــ