6۔ غلاظت کھانے والے جانور

بعض اوقات حلال جانور بول و براز اور غلاظت پر پلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اِس کےنتیجے میں اُن سے کراہت بھی پیدا ہو تی ہے اور اُن کا گوشت بھی بدبودار ہو جاتا ہے۔ یہ ظاہر ہے کہ خبث اور ناپاکی کی ایک نمایاں شکل ہے۔ اِسی بنا پر رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے جانوروں کے گوشت اور دودھ کو خور و نوش کاحصہ بنانے سے منع فرمایا ہے۔ ترمذی میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے:

نهى رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم عن أكل الجلالة وألبانھا.

(رقم 1824)

’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گندگی کھانے والے جانور کا گوشت کھانے اور اُس کا دودھ پینے سے منع فرمایا۔‘‘

ـــــــــــــــــــــــــــــ