قرآن و حدیث میں ممانعت کے لیے جو اسالیب، مثلاً ’لا‘، ’نہی‘، ’حرم‘، ’لا یحل‘، ’اجتنبوا‘ وغیرہ استعمال ہوتے ہیں، اِن سے قطعی حرمت کا حکم اخذ کرنا لازم نہیں ہے۔ اِن میں سے بعض محض تنبیہ کی غرض سے، بعض تہذیبِ اخلاق کے لیے، بعض سدِ ذریعہ کے طور پر اور بعض قطعی حرمت کے لیے آتے ہیں۔ اِن کے منشا کا تعین معاملے کی نوعیت اور دین کے عرف کی بنا پر کیا جاتا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــ