تیسری صورت یہ ہے کہ رخصت پر عمل کسی شخص کے لیے موت سے بڑھ کر اذیت ناک محسوس ہو ۔ مثال کے طور پروہ یہ خیال کرے کہ مردار یا غلاظت یا سؤر کا گوشت اول تو کھا نہیں سکے گا اور اگر کھا کر زندہ بھی بچ گیا تو ساری عمر اپنے وجود سے کراہت کے احساس میں مبتلا رہے گا۔ ایسی صورت میں فرد کو اختیار ہے کہ رخصت اور عزیمت میں سے جو چاہے، طریقہ اختیار کرے۔ ہر دو صورتوں میں وہ عنداللہ ماخوذ نہیں ہو گا۔