تہ بند، شلوار، پتلون، پا جامہ وغیرہ اگر ٹخنوں سے اتنا نیچے ہو کہ چلتے ہوئے زمین پر گھسٹنےلگے تو اسے ’اسبالِ ازار‘ کہتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اِس سے منع فرمایا ہے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ عرب جاہلی میں یہ متکبرین کا طور طریقہ تھا۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ قیامت کے دن اُس شخص کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرے گا،جو اظہارِ تکبر کے لیے اپنا تہ بند گھسیٹتے ہوئے چلتا ہو۔
عن عبد اللّٰه بن عمر، أن رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم، قال: ”إن الذي يجر ثيابة من الخيلاء لا ينظر اللّٰه إليه يوم القيامة ‘‘.
(مسلم، رقم 5455)
’’حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: جو شخص تکبر سے کپڑا گھسیٹ کر چلتا ہے، قیامت کے دن اللہ تعا لیٰ اُس کی طرف نظر نہیں فرمائے گا۔‘‘