حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فرزند ہیں۔ ہجرت سے دس گیارہ سال پہلے پیدا ہوئے تھے۔شق قمر کے موقع پر اِن کی عمر تقریباً پانچ چھ سال تھی۔اِن سے منقول ترمذی اور مستدرک کی روایتوں کا خلاصہ یہ ہے:
* ترمذی کی روایت کے مطابق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چاند پھٹ گیا تھا۔
* آپ نے فرمایا تھا : تم لوگ گواہ رہنا۔
* حاکم کی ’’مستدرک علی الصحیحین‘‘ میں اِس پر یہ اضافہ ہے کہ چاند کا ایک ٹکڑا سامنے رہا اور دوسرا پہاڑ کے پیچھے چلا گیا۔
دونوں روایتیں درجِ ذیل ہیں:
لصحیحین‘‘ میں اِس پر یہ اضافہ ہے کہ چاند کا ایک ٹکڑا سامنے رہا اور دوسرا پہاڑ کے پیچھے چلا گیا۔
دونوں روایتیں درجِ ذیل ہیں:
حدثنا محمود بن غيلان ، حدثنا ابو داؤد ، عن شعبة ، عن الاعمش ، عن مجاهد ، عن ابن عمر ، قال: انفلق القمر على عهد رسول اللّٰہ صلى اللّٰہ عليه وسلم، فقال رسول اللّٰہ صلى اللّٰہ عليه وسلم: اشهدوا.
(ترمذی، رقم 2182)
’’ہم سے محمود بن غیلان نے بیان کیا، اُنھوں کے کہا کہ ہم سے ابوداؤد نے بیان کیا، اُن سے شعبہ نے بیان کیا، اُن سے اعمش نے اور اُن سے مجاہد نے بیان کیا کہ عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں چاند دو ٹکڑے ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ گواہ رہو۔‘‘
فحدثناه أبو العباس محمد بن يعقوب، ثنا إبراهيم بن مرزوق البصري بمصر، ثنا أبو داؤد الطيالسي، ثنا شعبة، عنِ الأعمشِ، عن مجاهد، عن عبد اللّٰہ بن عمرو رضي اللّٰہ عنه، فِي قوله عز وجل: اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ. قال: كان ذلك على عهد النبي صلى اللّٰہ عليه وسلم، انشق القمر فلقتين فلقة من دون الجبل، وفلقة خلف الجبل. فقال النبي صلى اللّٰہ عليه وسلم: اللهم اشهد.
(المستدرك للحاکم، رقم 3759)
’’ہم سے ابو عباس محمد بن یعقوب نے بیان کیا، اُنھوں نے کہا کہ ہم سے ابراہیم بن مرزوق بصری نے مصر میں بیان کیا، اُنھوں نے کہا کہ ہم سے ابوداؤد طیالسی نے بیان کیا، اُنھوں نے کہا کہ مجھ سے شعبہ نے بیان کیا، اُن سے اعمش نے بیان کیا، اُن سے مجاہد بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی الله عنہ نے سورۂ قمر کی ابتدائی آیت کی شرح کرتے ہوئے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں چاند دو ٹکڑوں میں شق ہو گیا تھا۔ ایک ٹکڑا پہاڑ کے سامنے تھا اور دوسرا اُس کے پیچھے۔ اِس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پروردگار میں گواہی دیتا ہوں۔‘‘