طحاوی کی ’’شرح مشکل الآثار‘‘ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت نقل ہوئی ہے۔ یہ مختصر روایت ہے۔ اِس میں بیان ہوا ہے کہ جب یہ واقعہ رونما ہوا تو وہ اور بعض دیگر صحابہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم راہ موجود تھے۔ روایت یہ ہے:
حدثنا علي بن عبد الرحمنِ بنِ محمد بنِ المغيرة المخزومي الكوفِي، حدثنا لوين، حدثنا حديج بن معاوية الجعفي، عن أبِي إسحاق، عن أبِي حذيفة قال أبو جعفر ــــ وهو سلمة بن صهيب الأرحبي ــــ عن علي بن أبی طالب رضي اللّٰہ عنه قال: انشق القمر، ونحن مع رسول اللّٰہ عليه السلام. (رقم 696)
’’ہم سے علی بن عبدالرحمٰن بن محمد بن مغیرہ مخزومی کوفی نے بیان کیا، اُنھوں نے کہا کہ ہم سے لوین نے بیان کیا، اُنھوں نے کہا کہ ہم سے حدیج بن معاویہ جعفی نے بیان کیا، اُن سے ابو اسحاق نے، اُن سے ابوحذیفہ نے بیان کیا کہ ابوجعفرــــ جو سلمہ بن صہیب الارجی ہیں ــــ نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ہم نے دیکھا کہ) چاند شق ہو گیا اور اُس وقت ہم رسول اللہ علیہ السلام کے ساتھ تھے۔‘‘