واقعے کی تفصیلات اور روایات کے بعض اشارات سے قرین قیاس یہی ہےکہ اِس موقع پر صحابۂ کرام کی ایک معتد بہ تعداد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےہم راہ موجود تھی۔ تاہم، جن اصحاب نے اِسے روایت کیا ہے، اُن میں سے عینی شاہدین کی تعداد تین ہے۔ یہ حضرت عبداللہ بن مسعود، حضرت علی بن ابی طالب، حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہم ہیں۔ اِن کی روایات درجِ ذیل ہیں: