شق قمرکا مشاہدہ نہ کرنے والے اصحاب کی روایات

شق قمر کی روایت کرنے والوں میں عینی شاہدین کے علاوہ وہ اصحاب بھی شامل ہیں، جنھوں نے اِس واقعے کا مشاہدہ نہیں کیا تھا۔ اُن میں سے بعض مدینہ میں تھے، بعض کم سن تھے اور بعض ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے۔ اِن میں سے حضرت حذیفہ بن یمان، حضرت عبداللہ بن عمر، حضرت عبداللہ بن عباس اور حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہم نمایاں ہیں۔ اِن کی روایات درجِ ذیل ہیں: